دن میں کتنی مرتبہ دانت برش کر کے آپ ذیا بیطس سے بچ سکتے ہیں؟ تازہ تحقیق میں خطرناک بیماری سے بچنے کا سب سے سستا طریقہ سامنے آگیا

دن میں کتنی مرتبہ دانت برش کر کے آپ ذیا بیطس سے بچ سکتے ہیں؟ تازہ تحقیق میں ...
دن میں کتنی مرتبہ دانت برش کر کے آپ ذیا بیطس سے بچ سکتے ہیں؟ تازہ تحقیق میں خطرناک بیماری سے بچنے کا سب سے سستا طریقہ سامنے آگیا

  



سیﺅل(مانیٹرنگ ڈیسک) باقاعدگی سے دانت صاف کرنا بے شمار طبی فوائد کا حامل ہے اور اب سائنسدانوں نے اس کا ایک اور ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر کوئی بھی دانت برش کرنے میں غفلت نہیں برتے گا۔ میل آن لائن کے مطابق جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جو لوگ دن میں 3بار دانت برش کرتے ہیں ان کو ذیابیطس لاحق ہونے کا خطرہ 14فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

اس تحقیق میں سیﺅل ہاسپٹل اور ایوہا ویمنز یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کے سائنسدانوں نے 1لاکھ 90ہزار لوگوں کے دانت برش کرنے کے عمل اور ان کی منہ کی صفائی کے حوالے سے عادت کی 10سال تک نگرانی کی اور ان میں ذیابیطس ہونے کے امکانات کا اس سے موازنہ کرکے نتائج مرتب کیے۔ سائنسدانوں کے مطابق اس 10سال کے عرصے میں 16فیصد شرکاءکو ذیابیطس کا مرض لاحق ہوا اور لگ بھگ اتنے ہی لوگ مسوڑھوں کے مسائل سے دوچار ہوئے۔ ان لوگوں میں ایسے شرکاءکی تعداد انتہائی کم تھی جو دن میں تین بار دانت برش کرتے تھے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر تائی جن سانگ کا کہنا تھا کہ ”دانت برش کرنے کا یہ فائدہ 51سال سے کم عمر لوگوں میں سامنے آیا۔ اس سے زائد عمر کے لوگوں میں ذیابیطس کے حوالے سے دانت برش کرنے کا کوئی فرق سامنے نہیں آیا اور ان کو ذیابیطس لاحق ہونے کا خطرہ ایک جیسا ہی رہا۔“

مزید : تعلیم و صحت