حادثے میں انگوٹھا کٹ گیا تو آدمی نے موبائل فون اَن لاک کرنے کے لیے اُسے فریزر میں محفوظ کرلیا

حادثے میں انگوٹھا کٹ گیا تو آدمی نے موبائل فون اَن لاک کرنے کے لیے اُسے فریزر ...
حادثے میں انگوٹھا کٹ گیا تو آدمی نے موبائل فون اَن لاک کرنے کے لیے اُسے فریزر میں محفوظ کرلیا

  



منسکی(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک بیلاروس میں ایک آدمی کے ہاتھ کا انگوٹھا آرے میں آ کر کٹ گیا۔ اسی انگوٹھے سے اس نے اپنے فون پر لاک لگا رکھا تھا چنانچہ انگوٹھا کٹنے کے بعد اس نے ایسا کام کر ڈالا کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ میل آن لائن کے مطابق اس 53سالہ شخص کا نام یوری وینوگریدوف ہے جو آرے پر لکڑی چیر رہا تھا کہ حادثاتی طور پر انگوٹھا آرے میں آ گیا اور کٹ کر زمین پر جا گرا۔

اب چونکہ یوری اس انگوٹھے سے اپنا فون ان لاک کرتا تھا لہٰذا اس نے کٹا ہوا انگوٹھا اٹھا کر گھر کے فریزر میں محفوظ کر لیا اور اب جب بھی اسے فون ان لاک کرنا ہوتا ہے وہ انگوٹھا فریزر سے نکال کر فون ان لاک کرتا اور انگوٹھا واپس فریزر میں رکھ دیتا ہے۔ یوری نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ ایک شاپنگ بیگ میں ڈال کر فریزر میں رکھا ہوا اپنا انگوٹھا نکالتا ہے اور اسے فنگر پرنٹ سکینر پر لگا کر فون ان لاک کرتا ہے۔ اس کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔ یہ ویڈیو یوری کے 31سالہ بیٹے پیول نے بنائی جس کا کہنا ہے کہ ”انگوٹھے کو کٹے ہوئے کئی دن گزر چکے ہیں اور یہ اب تک فون کے فنگرپرنٹ سنسر پر کام کر رہا ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس