کرونا وائرس سے نمٹنے کی تیاری، عالمی ادارہ صحت بھی پاکستان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا

کرونا وائرس سے نمٹنے کی تیاری، عالمی ادارہ صحت بھی پاکستان کی تعریف کرنے پر ...
کرونا وائرس سے نمٹنے کی تیاری، عالمی ادارہ صحت بھی پاکستان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے ایسی عمدہ تیاری کی ہے کہ عالمی ادارہ صحت بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق پاکستان میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا مہیپالا نے کہا ہے کہ ”پاکستانی حکومت نے اب تک جس طرح کورونا وائرس کے خلاف تیزی سے اقدامات کیے ہیں وہ بہت متاثر کن ہیں۔ پاکستان نے جس طرح تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس اور افغانستان کے بارڈر پر موجود چیک پوسٹس پر مسافروں کی سکریننگ کا اہتمام کیا ہے وہ تعریف کے قابل ہے۔“

ڈاکٹر پلیتھا کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس عالمی سطح پر پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا جا چکا ہے۔ پاکستان کے تمام ہمسایہ ممالک میں کم از کم ایک کورونا وائرس کا مریض ضرور سامنے آ چکا ہے۔ یہ بات بہت اہم ہے کہ تمام ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے اس وائرس کے خلاف لڑ رہی ہیں۔ پاکستان میں حکومت نے ابتداءسے ہی کورونا وائرس کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے بہت احسن اقدامات کیے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان تاحال اس وباءسے محفوظ ہے۔“

مزید : علاقائی /اسلام آباد