’انرجی ڈرنک پینے کی عادت کی وجہ سے میرے شوہر کی موت ہوگئی‘ خاتون نے سب کو وارننگ جاری کردی

’انرجی ڈرنک پینے کی عادت کی وجہ سے میرے شوہر کی موت ہوگئی‘ خاتون نے سب کو ...
’انرجی ڈرنک پینے کی عادت کی وجہ سے میرے شوہر کی موت ہوگئی‘ خاتون نے سب کو وارننگ جاری کردی

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) انرجی ڈرنکس کی لت برطانیہ میں ایک شخص کی زندگی نگل گئی، جس کی بیوہ نے اب دنیا کے لیے وارننگ جاری کر دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جان نامی اس آنجہانی شخص کی بیوہ کیسونڈرا رینالڈز نے کہا ہے کہ ”انرجی ڈرنکس کی عادت جوئے کی مشین کے جیسی ہے۔ کسی بھی وقت سوئی آپ کی طرف آ کر کھڑی ہو سکتی ہے اور آپ کی زندگی کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔اپنے شوہر کی ناگہانی موت کے بعد میں لوگوں کو نصیحت کروں گی کہ اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو انرجی ڈرنکس کی لت سے بچا کر رکھیں۔“

رپورٹ کے مطابق جان دن میں کئی کئی کین انرجی ڈرنکس پی جایا کرتا تھا، جس کی وجہ سے اسے دل کا دورہ پڑا اور وہ موت کے منہ میں چلا گیا۔ 49سالہ کیسونڈرا کا کہنا تھا کہ ”میرا شوہر مکینک تھا اور رات کی شفٹ میں کام کرتا تھا۔ وہ کام پر مستعد رہنے کے لیے انرجی ڈرنکس پیتا تھا۔ وہ ہمارے لیے روزی کمانے کے لیے جاگتا تھا، لیکن خود کو بیدار رکھنے کے لیے اس نے غلط چیز کا انتخاب کیا۔ ہم لوگ انرجی ڈرنکس کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے لیکن اب میں سمجھ چکی ہوں کہ یہ ایک ایسا زہر ہیں جو کسی بھی وقت آپ کی زندگی نگل سکتا ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس