صحت یاب کیسے ہوا؟ کرونا وائرس کا شکار ہونے والے برطانوی شہری نے حیران کن تفصیل بتادی

صحت یاب کیسے ہوا؟ کرونا وائرس کا شکار ہونے والے برطانوی شہری نے حیران کن ...
صحت یاب کیسے ہوا؟ کرونا وائرس کا شکار ہونے والے برطانوی شہری نے حیران کن تفصیل بتادی

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں پھیلنے والا خوفناک کورونا وائرس تاحال لاعلاج مرض ہے لیکن اس وائرس کا شکار ہونے والے ایک برطانوی شہری نے ایسے طریقے سے اپنا علاج کر لیا اور صحت مند ہوگیا کہ ڈاکٹر بھی دنگ رہ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق 25سالہ کونر ریڈ نامی یہ نوجوان ویلز کا رہائشی ہے اور چین کے شہر ووہان میں انگریزی ٹیچر کی نوکری کرتا ہے۔ اسے دو ماہ قبل کورونا وائرس لاحق ہوا۔ کونر ریڈ ہسپتال گیا اور ٹیسٹ کروائے جن میں اس میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی۔

ڈاکٹروں نے اسے ویکسین دینے کی کوشش کی لیکن اس نے لینے سے انکار کر دیا اور ہسپتال سے نکل گیا۔ اپنے رہائش گاہ پر جا کر اس نے ایک خاص مشروب پینا شروع کر دیا جس کا نام ’ہاٹ ٹوڈی‘ (Hot Toddy)ہے۔ مسلسل یہ مشروب پینے سے وہ بالکل صحت مند ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہاٹ ٹوڈی بنانے کے لیے ڈیڑھ اونس برانڈی، وِسکی یا رم، ایک کھانے کا چمچ شہد، آدھا اونس لیمن جوس اور ایک کپ گرم پانی استعمال ہوتا ہے۔ گرم پانی کے کپ میں باقی تینوں چیزیں ڈال کر اچھی طرح ہلا لیں۔ آپ کا ہاٹ ٹوڈی استعمال کے لیے تیار ہے۔ کونر ریڈ کا کہنا تھا کہ ”میں اپنی کھانسی روکنے کے لیے ’اِن ہیلر‘ (Inhaler)استعمال کرتا رہا اور ساتھ یہ مشروب پیتا رہا۔ جس سے میں مکمل صحت مند ہو گیا۔

کونر ریڈ کا کہنا تھا کہ ”جب مجھے کورونا وائرس لاحق ہوا اور میں نے برطانوی سفارتخانے کو اس حوالے سے بتایا تو وہ مسلسل مجھے کہتے رہے کہ اگر میں واپس برطانیہ جانا چاہتا ہوں تو وہ مجھے جہاز میں سوار کر ا سکتے ہیں لیکن میں انکار کرتا رہا۔ میں اب بھی واپس نہیں جاﺅں گا کیونکہ اب میں جانتا ہوں کہ کورونا وائرس کا علاج ممکن ہے، جس کا میں خود ایک ثبوت ہوں۔“ واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17ہزار 205سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 361لوگوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔ وائرس کے پھیلاﺅ میں بہت تیزی آ رہی ہے اور گزشتہ 24گھنٹے میں اس کے 2ہزار 829مریض سامنے آئے ہیں۔“

مزید : برطانیہ