کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف اہم ترین میچ سے قبل لاہور قلندرز کو زوردار جھٹکا لگ گیا، شاہین آفریدی اور ڈیوڈ ویز کی شمولیت خطرے میں مگر کیوں؟ شائقین کیلئے پریشان کن خبر آ گئی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف اہم ترین میچ سے قبل لاہور قلندرز کو زوردار جھٹکا لگ ...
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف اہم ترین میچ سے قبل لاہور قلندرز کو زوردار جھٹکا لگ گیا، شاہین آفریدی اور ڈیوڈ ویز کی شمولیت خطرے میں مگر کیوں؟ شائقین کیلئے پریشان کن خبر آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکیخلاف اہم ترین میچ سے قبل ہی لاہور قلندرز کو زوردار جھٹکا لگ گیا ہے کیونکہ شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ ویز کی ٹیم میں شمولیت خطرے میں پڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی جانب سے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باﺅلر ہیں تاہم ان کے دائیں کندھے اور گردن کے درمیان درد ہے جس کے باعث ٹیم انتظامیہ تشویش میں مبتلا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ سے قبل ان کا معائنہ کیا جائے گا جس کے بعد ہی ان کے میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ ہو گا جبکہ آل راﺅنڈر ڈیوڈ ویز کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے تاہم ان کی انجری کے حوالے سے مزید معلومات مہیا نہیں ہو سکیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لاہور قلندرز کے اہم باﺅلر حارث رﺅف پہلے ہی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں جبکہ لاہور قلندرز کو ٹورنامنٹ میں ابتدائی میچز میں شکست ہوئی ہے جس کے باعث آج کے میچ میں اس کی جیت بھی بہت ضروری ہے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update