کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت لیا، ایسا فیصلہ کر لیا کہ فواد رانا بھی بے اختیار کہہ اٹھیں ” اللہ خیر ہی کرے“

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت لیا، ایسا فیصلہ کر لیا کہ فواد رانا بھی بے ...
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت لیا، ایسا فیصلہ کر لیا کہ فواد رانا بھی بے اختیار کہہ اٹھیں ” اللہ خیر ہی کرے“

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 16 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میچ کیلئے لاہور قلندرز کی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کی قیادت سہیل اختر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کرس لین، فخر زمان، بین ڈنک، محمد حفیظ، محمد فیضان، سمت پٹیل، سیکوگ پرسانا، شاہین آفریدی، سلمان ارشاد اور دلبر حسین شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احسان علی، محمد نواز، شین واٹسن، جیسن روئے، نسیم شاہ، بین کٹنگ، محمد اعظم خان، محمد حسنین، فواد احمد اور انور علی شامل ہیں۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update