لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس ہار کر بھی زبردست بات کہہ دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 170 سے زائد رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے سولہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کیخلاف فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے اچھا سکور کرنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو میچز میں مثبت کرکٹ کھیلی ہے اور آج کے میچ میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 170 سے زائد رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔