امریکہ ، برطانیہ اور چین سمیت 16 ممالک کے فوجی دستے پاکستان پہنچ گئے، کیا سیکھنے آئے ہیں؟ جان کر آپ کے سر فخر سے بلند ہوجائیں

امریکہ ، برطانیہ اور چین سمیت 16 ممالک کے فوجی دستے پاکستان پہنچ گئے، کیا ...
امریکہ ، برطانیہ اور چین سمیت 16 ممالک کے فوجی دستے پاکستان پہنچ گئے، کیا سیکھنے آئے ہیں؟ جان کر آپ کے سر فخر سے بلند ہوجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تیسرے انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے نیشنل کاﺅنٹر ٹیرارزم سنٹر کھاریاں کے قریب جاری ہیں۔


آئی ایس پی آر کے مطابق ان مقابلوں میں پاکستان آرمی اور پاک فضائیہ کی 7 ٹیموں سمیت 16 ممالک بیلاروس، چین، مصر، جرمنی، انڈونیشیا، سعودی عرب، مالدیپ ، فلسطین، روس، جنوبی افریقہ، سری لنکا، ترکی، متحدہ عرب امارات ، امریکہ، برطانیہ اور ازبکستان کی ٹیمیں حصہ لے رہیں۔

یہ مقابلے تین روز تک جاری رہیں گے، جن میں شرکا کی جسمانی قوت، ذہنی مضبوطی اور پیشہ ورانہ مہارت کا جائزہ لیا جائے گا۔


پاکستان آرمی کا ٹیم سپرٹ مقابلہ اب ایک عالمی مقابلے میں تبدیل ہوچکا ہے جس میں شرکا نہ صرف ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرتے ہیں بلکہ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کے تجربات سے بھی بہت کچھ سیکھتے ہیں۔