”میری چھٹی حس کہہ رہی ہے کہ آج لاہور قلندرز کی رات ہے“

”میری چھٹی حس کہہ رہی ہے کہ آج لاہور قلندرز کی رات ہے“
”میری چھٹی حس کہہ رہی ہے کہ آج لاہور قلندرز کی رات ہے“

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سپورٹس صحافی یحییٰ حسینی نے کہا ہے کہ میری چھٹی حس کہہ رہی ہے کہ آج لاہور قلندرز کی رات ہے اور وہ میچ جیتیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا سولہواں میچ آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جس میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپورٹس صحافی یحییٰ حسینی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری چھٹی حس یہ کہہ رہی ہے کہ آج لاہور قلندرز کی رات ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور اور کوئٹہ کی ٹیمیں ایسی ہیں جن کی تاریخ بہت اچھی ہے اور ان کے میچ لوگوں کے دل ڈوبا دیتے ہیں، ان کا ایک شارجہ اور دبئی میں میچ ہوا تھا اور گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 200 سکور کر کے بھی نہیں جیت سکی تھی، رواں سیزن میں ملتان سلطانز کے علاوہ تمام ٹیموں کا نیٹ رن ریٹ منفی ہے جو لاہور قلندرز کیلئے بہت اچھی بات ہے کیونکہ اگلے میچز میں عمدہ کارکردگی سے وہ ٹورنامنٹ میں واپس آ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ کا اصل میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہو گا اور جب یہ ٹیمیں میدان میں اتریں گی تو پھر کوئی تگڑا اور کمزور نہیں ہو گا بلکہ اس وقت پاک، بھارت میچ جیسا حال ہو گا اور ٹورنامنٹ کا لطف بھی دوبالا ہو جائے گا۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update