پاک بحریہ کی شمالی بحیرہ عرب میں SEASPARK-20 کے نام سے میری ٹائم مشقیں

پاک بحریہ کی شمالی بحیرہ عرب میں SEASPARK-20 کے نام سے میری ٹائم مشقیں
پاک بحریہ کی شمالی بحیرہ عرب میں SEASPARK-20 کے نام سے میری ٹائم مشقیں

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ کی جانب سے شمالی بحیرہ عرب میں SEASPARK-20 کے نام سے بڑی میری ٹائم مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کے دوران اینٹی شپ میزائلوں کو سب سرفیس پلیٹ فارم اور پاک بحریہ کے ایوی ایشن پلیٹ فارمز سے داغنے کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔ان مشقوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک بحریہ مستعد ہے۔ ان مشقوں میں پاک آرمی اور پاک فضائیہ کے دستوں نے بھی حصہ لیا۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سمیت مسلح افواج کے دیگر اعلیٰ افسران نے بھی مشقوں کا براہ راست معائنہ کیا۔

پاک بحریہ کے سربراہ نے واضح کیا کہ پاکستان نیوی دشمن کے ہر جارحانہ قدم کا جواب دینے کیلئے تیار ہے ، انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ میری ٹائم کے فرنٹ پر پھیلے وسیع خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک بحریہ ہر وقت تیار ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور افسران اور جوانوں کی مہارت اور پروفیشنلزم کو سراہا۔

مزید : دفاع وطن