آج لاہور قلندرز کو جتوانے کیلئے قذافی سٹیڈیم میں کیا کام کیا گیا ہے؟ کمنٹیٹر نے ’انکشاف‘ کر دیا

آج لاہور قلندرز کو جتوانے کیلئے قذافی سٹیڈیم میں کیا کام کیا گیا ہے؟ کمنٹیٹر ...
آج لاہور قلندرز کو جتوانے کیلئے قذافی سٹیڈیم میں کیا کام کیا گیا ہے؟ کمنٹیٹر نے ’انکشاف‘ کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کو دلچسپ بنانے کیلئے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ’اوس‘ ختم کرنے والا سپرے کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا سولہواں میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری ہے اور لاہور کی ٹیم بیٹنگ کر رہی ہے جس دوران کمنٹیٹر بازید خان نے کہا چونکہ رات کے وقت اوس پڑتی ہے اور باﺅلرز کیلئے مشکل پیش آتی ہے تو اس وجہ سے آج قذافی سٹیڈیم میں وہ سپرے کیا گیا ہے جس سے اوس ختم ہو جاتی ہے اور باﺅلنگ کرنے میں زیادہ مشکل پیش نہیں آتی۔

انہوں نے اس بات کو دلچسپ رنگ دیتے ہوئے کہا کہ ناصرف پورا لاہور آج اپنی ٹیم کی کامیابی کیلئے دعائیں کر رہا ہے بلکہ قذافی سٹیڈیم کا عملہ بھی لاہور قلندرز کیلئے کام کر رہا ہے تاکہ دوسری اننگز میں ان کے باﺅلرز کو کارکردگی دکھانے میں مشکل پیش نہ آئے، کمنٹیٹر کی یہ بات یقینا مذاق میں ہی تھی کیونکہ قذافی سٹیڈیم میں ہونے والا سپرے لاہور قلندرز کیلئے نہیں بلکہ میچ دلچسپ بنانے کیلئے کیا گیا ہے تاکہ دونوں ٹیموں کو یکسر مواقع مل سکیں۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update