نیب کا سٹار مارکیٹنگ کی پاکستان اجالا ہومز کی تشہیری مہم کانوٹس ،تفصیلی تحقیقات کا حکم دے دیا

نیب کا سٹار مارکیٹنگ کی پاکستان اجالا ہومز کی تشہیری مہم کانوٹس ،تفصیلی ...
نیب کا سٹار مارکیٹنگ کی پاکستان اجالا ہومز کی تشہیری مہم کانوٹس ،تفصیلی تحقیقات کا حکم دے دیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب) نے کراچی،لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی،فیصل آباد،ملتان،پشاور،سیالکوٹ،حیدر آباد،سکھر،ڈیرہ اسمٰعیل خان اور دیگرشہروں میں سٹار مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کی طر ف سے پاکستان اجالا ہومز کی تشہیری مہم کانوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔

نیب اعلامیے کے مطابق بعض ہاؤ سنگ/کوآپریٹوسوسائٹیاں مطلوبہ زمین نہ ہونے،متعلقہ ریگولیٹرز سے لے آؤٹ پلان اور این او سی کی منظوری کے بغیر نہ صرف پر کشش تشہیری مہم کے ذریعے عوام الناس کو مبینہ طور پردھوکہ دہی کے ذریعےلوٹنےاور جعلی فائلز پلاٹس بیچنے میں مصروف ہیں جو کہ ہاؤ سنگ سوسائٹیز کے قوانین کی نہ صرف صریحاََ خلاف ورزی ہے بلکہ متعلقہ شہروں کے رجسٹرار اور ریگو لیٹرز کی مبینہ خاموشی اور قانون کے تحت حاصل اختیارات /فرائض سے غفلت کے زمرے میں آتی ہے۔نیب کےمطابق کس قانون کے تحت متعلقہ پرائیویٹ مارکیٹنگ کمپنی ملک بھرکےافرادکی نہ صرف مکان یااپارٹمنٹ کے لئے رجسٹریشن کرنےکےعلاوہ ذاتی معاملات جن میں،نام،والد کانام،کمپیو ٹرائز ڈ شناختی کارڈنمبر،فون نمبراورگھرکاپتہ معلوم کررہی ہے جو کہ ایک پرائیویٹ کمپنی زمین کے حصول، لے آؤٹ پلان اور این او سی کی منظوری کے بغیر ملک بھر کے عوام کے کوائف اکٹھے نہیں کر سکتی۔ ڈی جی نیب راولپنڈی کو ہدایت کی گئی ہے کہ معلوم کیا جائے کہ کس قانون اور ادارے کی منظوری کے بعد سٹارمارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈنےملک بھرکےشہریوں سے ان کا نہ صرف ذاتی ڈیٹا حاصل کر نے کے علاوہ ملک بھر میں بھر پور تشہیری مہم بھی جاری ہے جو کہ مبینہ طور پر قانون کی خلاف ورزی اور عوام کو دھوکہ دہی کے زمرے میں آتا ہے۔

مزید بر آں اس بات کابھی جائزہ لیاجائےکہ سٹارپرائیویٹ مارکیٹنگ لمیٹڈنےاب تک جن ہاؤسنگ/کو آپریٹوسوسائٹیوں کی تشہیر کی انکے پاس تمام قانونی دستاویزات موجو د تھیں یانہیں تا کہ ملک بھر کے عوام کو مبینہ طور پر لوٹنے سے بروقت بچایا جا سکے۔ نیب ملک بھر کے تمام شہریوں کو ان کے بہترین مفاد میں آگاہ کرتا ہے کہ جب تک کسی ہاؤسنگ سوسائٹی/کو آپریٹو سوسائٹی کے پاس قانونی طور پر تما م دستاویزات جن میں مطلوبہ زمین کا موقعہ پر موجود ہونا، متعلقہ ریگولیٹرز سے لے آؤٹ پلان اور این او سی کی منظوری شامل ہونے کے علاوہ متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹی/کو آپریٹو سوسائٹی متعلقہ ادارے/ ریگولیٹر کی ویب سائٹ پر قانون کے مطابق موجود ہو اس وقت تک اپنی سرمایہ کاری اس ہاؤسنگ سوسائٹی/کو آپریٹو سوسائٹی میں نہ کریں کیونکہ نیب کوہاؤ سنگ /کوآپریٹو سوسائٹیوں کے بارے میں کثیر تعداد میں شکایات موصول ہو رہی ہیں،جس کی وجہ سے نیب نے عوام کوا ن کے بہترین مفاد میں آگاہ کرنا ضروری سمجھتا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد /رئیل سٹیٹ