ایرانی پارلیمنٹ پر کرونا وائرس کا حملہ ،اب تک کتنے اراکین وائرس کا شکار ہو گئے ؟ہمسائیہ ملک سے تشویشناک خبر آگئی

ایرانی پارلیمنٹ پر کرونا وائرس کا حملہ ،اب تک کتنے اراکین وائرس کا شکار ہو ...
ایرانی پارلیمنٹ پر کرونا وائرس کا حملہ ،اب تک کتنے اراکین وائرس کا شکار ہو گئے ؟ہمسائیہ ملک سے تشویشناک خبر آگئی

  



تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران میں کرونا وائرس نے اراکین پارلیمنٹ کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا اور اب تک 23اراکین کرونا وائرس میں مبتلاہو گئے ہیں ۔بگڑتی ہو ئی صورتحال کو دیکھتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی فورسز کو مہلک وائرس سے نمٹنے کے لیے وزارت صحت کے ساتھ تعاون کا حکم دے دیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ایران میں مجموعی طور پر اب تک 2336 افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد 77 ہے ۔ایران کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر نے سرکاری میڈیا کو بتایا ہے کہ 23 اراکین کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔دوسری جانب آیت اللہ خامنہ ای کے حکم کے بعد 3 لاکھ فوجیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ایرانی وزارت صحت کی جانب سے ملک بھر میں بڑا طبی آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت چھوٹے بڑے علاقوں میں سپرے اور دیگر احتیاطی تدابیر استعمال کی جائیں گی۔

مزید : بین الاقوامی