وزیراعظم اور ترک صدر جب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے:عمران خان

وزیراعظم اور ترک صدر جب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،دہشت گردی کے ...
وزیراعظم اور ترک صدر جب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے:عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر جب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ،وزیر اعظم نے ترک فوجیوں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترک صدر سے اظہار یکجہتی اور حمایت کا یقین دلایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر جب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،ترک صدر رجب طیب اردوان سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیراعظم نے لاکھوں شامی مہاجرین کی میزبانی پر ترک حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ادلب میں فضائی حملے میں 33 ترک فوجی ہلاک ہوئے تھے، ترک حکام کا کہنا تھا کہ علاقے میں تعینات فوجیوں پر شامی افواج نے حملہ کیا۔ترک حکام کے مطابق ترک افواج نے حملے کے بعد جوابی کارروائی کی جس میں شامی افواج کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی گئی تھی۔