پاکستان کی بنیادوں کو کرپشن کے”کورونا وائرس“ نے کھوکھلا کیا:سردار عثمان بزدار

پاکستان کی بنیادوں کو کرپشن کے”کورونا وائرس“ نے کھوکھلا کیا:سردار عثمان ...
 پاکستان کی بنیادوں کو کرپشن کے”کورونا وائرس“ نے کھوکھلا کیا:سردار عثمان بزدار

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان کی بنیادوں کو کرپشن کے”کورونا وائرس“ نے کھوکھلا کیا،کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کی داستانیں آج بچے بچے کی زبان پر ہیں،کرپشن کا خاتمہ ہماری حکومت کا سرفہرست ایجنڈا ہے۔

تفصیلات کے  مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں کی کرپشن کے باعث عوام بنیادی سہولتوں سے بھی محروم رہے،کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کی داستانیں آج بچے بچے کی زبان پر ہیں، پاکستان کو آگے لے جانا کا واحد راستہ ہر سطح سے کرپشن کا خاتمہ ہے، پاکستان کی بنیادوں کو کرپشن کے ”کورونا وائرس“ نے کھوکھلا کیا،کرپشن کا خاتمہ ہماری حکومت کا سرفہرست ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر کے بے لاگ احتساب سے ہی پاکستان اپنی اصل منزل حاصل کرے گا،وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے بتوں کو پاش پاش کیا ہے،موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ سے سب سے شفاف حکومت ہے۔وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور