وزیراعظم سے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال اور ٹیم منیجمنٹ کی ملاقات

وزیراعظم سے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال اور ٹیم منیجمنٹ کی ملاقات
وزیراعظم سے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال اور ٹیم منیجمنٹ کی ملاقات

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے پی ایس ایل کی سب سے بڑی فرنچائز ٹیم کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال اور ٹیم مینجمنٹ کی ملاقات کی ہے،ملاقات میں کراچی کنز کے مالک سلمان اقبال کے ساتھ صدر کراچی کنگز وسیم اکرم اور ہیڈ کوچ ڈین جونز بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال،صدر وسیم اکرم  اور  ہیڈ کوچ ڈین جونز ملاقات کی  اور ملک میں کھیلوں کےفروغ کے لئےتفصیلی تبادلہ  خیال کیا ۔وزیراعظم نے پی ایس ایل کیلئے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا پاکستان میں ہونا خوش آئندہے، ایونٹ سے ملک میں کرکٹ کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں۔اس موقع پر کراچی کنگز کے مالک نے پی ایس ایس 5کے ملک میں انعقاد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان میں کرانے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔

مزید : PSL /PSL News Update