مراد سعید نے اپنی توپوں کا رخ بلاول بھٹو کی جانب موڑ لیا ،ایسی بات کہہ دی کہ پیپلز پارٹی کے جیالے تڑپ اٹھیں گے

مراد سعید نے اپنی توپوں کا رخ بلاول بھٹو کی جانب موڑ لیا ،ایسی بات کہہ دی کہ ...
مراد سعید نے اپنی توپوں کا رخ بلاول بھٹو کی جانب موڑ لیا ،ایسی بات کہہ دی کہ پیپلز پارٹی کے جیالے تڑپ اٹھیں گے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سندھ کا حال دیکھیں تو حادثاتی چیئرمین کی سیاست کے مستقبل کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے، سندھ میں سوال پوچھنے پر صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ فرزند زرداری کی گفتگو سے سیاست پر ان کی ترجیحات کا پتہ چلتا ہے، فرزند زرداری کے منہ سے بھارت کے خلاف ایک لفظ نہیں نکلتا، بھارتی مظالم پر مذمت کا ایک لفظ تک سنائی نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کو وزیراعظم عمران خان کا کشمیر کا مقدمہ لڑنا، مودی کو بے نقاب کرنا برا لگا، بلاول کو اتنا برا لگا کہ خود ہی اعتراف کر کے ان کا ترجمان بن گیا۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ فرزند زرداری نے جعلی اکاؤنٹس،کرپشن کے پیسے کا جواب نہیں دیا، تھر میں بھوک سے اموات، اسپتالوں کی حالت زار کا جواب نہیں ملا، سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے، لاڑکانہ میں کتوں کےراج پرگہری تشویش ہے،سندھ کاحال دیکھیں تو حادثاتی چیئرمین کی سیاست کے مستقبل کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے، سندھ میں سوال پوچھنے پر صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد