بورڈ امتحان سے بچنے کیلئے نوجوان نے اپنے 3 سالہ کزن کو اغوا کرلیا، بطور اغوا کار ایسی تحریر چھوڑ دی کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے

بورڈ امتحان سے بچنے کیلئے نوجوان نے اپنے 3 سالہ کزن کو اغوا کرلیا، بطور اغوا ...
بورڈ امتحان سے بچنے کیلئے نوجوان نے اپنے 3 سالہ کزن کو اغوا کرلیا، بطور اغوا کار ایسی تحریر چھوڑ دی کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے

  



نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک نوجوان نے بارہویں جماعت کے بورڈ امتحان میں شرکت سے بچنے کیلئے اپنے 3 سالہ کزن کو اغوا کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کے روز 18 سالہ رنبیر نے اپنے 3 سالہ کزن کو اس وقت اغوا کیا جب وہ سویا ہوا تھا، ملزم نے بچے کو رسیوں سے باندھ کر قریبی کھیت میں پھینک دیا اور اس کے بستر پر ایک تحریر لکھ کر رکھ دی۔

بچے کی گمشدگی کا پتا چلا تو اس کے گھر والوں نے پولیس سے رابطہ کیا ۔ پولیس نے گھر کی تلاشی لی تو بچے کے بستر کے پاس سے ایک ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر ملی ۔ اغوا کار نے تحریر میں لکھا کہ رنبیر کو منگل کے روز ہونے والے امتحان میں شرکت نہیں کرنے دینی بلکہ اس کو بچے کی تلاش میں لگادو، رنبیر کو اگر فلاں کھیت میں بھیجو گے تو بچہ مل جائے گا۔

پولیس نے سختی کے ساتھ 18 سالہ نوجوان سے تفتیش کی تو اس نے سب سچ اگل دیا اور پولیس کو لے جا کر بچہ برآمد کرادیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس