پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی پہلی جیت کے بعد کپتان سہیل اختر نے مداحو ں کو بڑا مشورہ دے دیا

پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی پہلی جیت کے بعد کپتان سہیل اختر نے مداحو ں کو ...
پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی پہلی جیت کے بعد کپتان سہیل اختر نے مداحو ں کو بڑا مشورہ دے دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دینے کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا ہے کہ مداح مایوس نہ ہوں ،ہم محنت کر رہے ہیں ،آگے بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے اور ٹورنامنٹ میں کم بیک کریںگے ۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ آج کامیابی ملی ،ہمارا بیٹنگ کا جو پلان تھا ،اسی پر عمل کیا اور کامیابی ملی ۔سہیل اختر نے کہا کہ باولنگ کے ڈیپارٹمنٹ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،ویٹ کنڈیشنز تھی ،بال بھی گیلا ہو گیا تھا لیکن اس کے باوجود لڑکوں نے اچھی باولنگ کی ۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے پیشہ ورانہ کرکٹ کھیلی ،بین ڈنک نے بہت اچھی بیٹنگ کی ،یہ پی ایس ایل کی بہترین اننگز میں سے ایک ہے ۔

مزید : PSL /PSL News Update