یہ ہے لاہور قلندرز کا ”لکی بوائے“ شائقین نے لاہور قلندرز کی کارکردگی کو سٹیڈیم میں موجود کس تماشائی کی مرہون منت قرار دیدیا؟ دیکھ کر آپ بھی بے حد خوش ہو جائیں گے

یہ ہے لاہور قلندرز کا ”لکی بوائے“ شائقین نے لاہور قلندرز کی کارکردگی کو ...
یہ ہے لاہور قلندرز کا ”لکی بوائے“ شائقین نے لاہور قلندرز کی کارکردگی کو سٹیڈیم میں موجود کس تماشائی کی مرہون منت قرار دیدیا؟ دیکھ کر آپ بھی بے حد خوش ہو جائیں گے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی فتح کو اس بچے کی مرہون منت قرار دیدیا گیا ہے جس کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی تھی اور وہ فرنچائز کی انتظامیہ کی دعوت پر میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں موجود تھا۔

تفصیلات کے مطابق رواں سیزن میں بھی لاہور قلندرز کا آغاز کچھ نہ رہا اور تینوں میچز میں شکست ہوئی۔ تیسرے میچ میں شکست کے بعد لاہور قلندرز کے ننھے مداح عبدالاحد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس میں اسے روتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے اسے سٹیڈیم میں آ کر میچ دیکھنے کی دعوت دی تھی اور اسی وجہ سے وہ بچہ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں موجود تھا۔

دلچسپ اتفاق یہ ہے کہ آج کے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر رواں سیزن کی پہلی کامیابی حاصل کی ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے اس فتح کو عبدالاحد کی سٹیڈیم میں موجودگی کی مرہون منت قرار دیا ہے جن کا کہنا ہے کہ ننھا مداح لاہور قلندرز کیلئے ’لکی‘ ثابت ہوا جس کے آتے ہی پہلی فتح بھی مل گئی۔ اب یہ کامیابی واقعی بچے کی وجہ سے ملی ہے؟ اس بارے میں تو کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ لاہور قلندرز نے بچے کو سٹیڈیم میں بلا کر بہت اچھی مثال قائم کی ہے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update