مراد سعید کی چیخیں اور فیاض چوہان کی سینہ کوبی ثابت کر رہی ہے کہ ۔۔۔پلوشہ خان نے انتہائی سخت بات کہہ دی

مراد سعید کی چیخیں اور فیاض چوہان کی سینہ کوبی ثابت کر رہی ہے کہ ۔۔۔پلوشہ خان ...
مراد سعید کی چیخیں اور فیاض چوہان کی سینہ کوبی ثابت کر رہی ہے کہ ۔۔۔پلوشہ خان نے انتہائی سخت بات کہہ دی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں موجودگی سے سلطنت نیازیہ لرز رہی ہے،مراد سعید کی چیخیں اور فیاض چوہان کی سینہ کوبی ثابت کر رہی ہیں کہ سلیکٹڈ کو کتنی تکلیف لاحق ہے۔

نجی ٹی وی کے وفاقی وزیر  مواصلات کے بیان پر اپنے ردعمل میں پلوشہ خان نے کہا کہ سوات کا ہر شخص بخوبی جانتا ہے کہ مراد سعید کے نانا کو کس جرم میں سوات سے نکالا گیا تھا جبکہ فیاض چوہان نے بیوہ اور غریب خواتین کو عطیہ کے طور پر ملنے والی سلائی مشینوں کو بیچ کر اپنے خاندان کی کفالت کی۔ پلوشہ خان نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عمران خان کو آئینہ دکھا رہے ہیں اور ان کی نالائقی کو بے نقاب کر رہے ہیں مگر عمران خان میں سچ سننے کا حوصلہ نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ مراد سعید اور فیاض چوہان شاہی طوطے بن کر گھسی پٹی کہانیاں دہرا رہے ہیں،بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں موجودگی سے مراد سعید کی چیخیں اور فیاض چوہان کی سینہ کوبی ثابت کر رہی ہیں کہ سلیکٹڈ کو کتنی تکلیف لاحق ہے۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل  مراد سعید نے کہا تھا کہ سندھ کا حال دیکھیں تو حادثاتی چیئرمین کی سیاست کے مستقبل کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے، سندھ میں سوال پوچھنے پر صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے ،فرزند زرداری کی گفتگو سے سیاست پر ان کی ترجیحات کا پتہ چلتا ہے، فرزند زرداری کے منہ سے بھارت کے خلاف ایک لفظ نہیں نکلتا، بھارتی مظالم پر مذمت کا ایک لفظ تک سنائی نہیں دیتا،وزیراعظم عمران خان کا کشمیر کا مقدمہ لڑنا، مودی کو بے نقاب کرنا برا لگا، بلاول کو اتنا برا لگا کہ خود ہی اعتراف کر کے ان کا ترجمان بن گیا،فرزند زرداری نے جعلی اکاؤنٹس،کرپشن کے پیسے کا جواب نہیں دیا، تھر میں بھوک سے اموات، ہسپتالوں کی حالت زار کا جواب نہیں ملا، سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے، لاڑکانہ میں کتوں کےراج پرگہری تشویش ہے۔

مزید : قومی