سرفراز احمد نے لاہور قلندرز سے شکست کی وجہ بتا دی

سرفراز احمد نے لاہور قلندرز سے شکست کی وجہ بتا دی
سرفراز احمد نے لاہور قلندرز سے شکست کی وجہ بتا دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سر فراز احمد نے کہا ہے کہ پچھلے میچ میں روسو اور اس میچ میں بین ڈنک ،کوئی نہ کوئی ہمارے خلاف کلک کر جاتا ہے ،ابتدائی اوورز اچھے ہوئے لیکن پھر درمیان میں دو اوورز خراب ہوئے جس میں 50سکور لگے اور گیم کا مومنٹم ہمارے ہاتھ سے نکل گیا ۔میچ کے اختتام پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر 180سکور ہوتا تو میچ جیت سکتے تھے لیکن جب 200سکورہوتا ہے تو میچ مشکل ہو جاتا کیونکہ پھر پہلے اوورز سے 10رنز کی ایوریج سے کھیلنا پڑتا ہے ،آج کے میچ میں ہم سے آخری اوورز میں بری باولنگ ہوئی ۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس تجربے کار باولرز نہیں ہیں ،ٹی ٹوئنٹی میں تجربہ چاہیے ہوتاہے لیکن ہماری ٹیم میں موجود بچے ابھی سیکھ رہے ہیں ۔

مزید : PSL /PSL News Update