پی ایس ایل میں آج کون کونسی ٹیموں میں ٹاکرا پڑے گا؟ آپ بھی جانیں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )6 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا یہ میچ دن دو بجے شروع ہوگا۔دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا یہ میچ رات سات بجے شروع ہوگا۔
اب تک کھیلے گئے چار میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تمام میچز میں فتح سے محروم رہی جبکہ ملتان سلطان نے چار میں سے ایک میچ میں فتح حاصل کی۔ کراچی کنگز نے اپنے چار میچز میں سے دو میں فتح سمیٹی جبک پشاور زلمی اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے اس نے اپنے چار میں سے تین میچز میں فتح حاصل کی ہے۔

