جنوبی کوریا میں غیر ملکیوں میں کورونا کی تصدیق

جنوبی کوریا میں غیر ملکیوں میں کورونا کی تصدیق
جنوبی کوریا میں غیر ملکیوں میں کورونا کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوریا (رضاشاہ) جنوبی کوریا کے صوبہ کھیونگکی دو کے شہر دونگدوچھن میں کورونا کے ٹیسٹ کے دوران 84 کے قریب غیر ملکیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے. اطلاعات کے مطابق ایک عارضی کورونا ٹیسٹنگ سنٹر پر پانچ سو کے قریب ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 کورین اور 84 غیرملکیوں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔
 اطلاعات کے مطابق بظاہر ان غیر ملکیوں میں کسی بھی قسم کے کوئی اثرات واضح نہیں تھے لیکن جب ٹیسٹ کیے گئے تو 84 غیرملکیوں میں کرونا کی تصدیق ہوگئی۔
 حکومتی اداروں نے بتایا ہے کہ ان 84 غیر ملکیوں میں سے 64 غیرملکیوں کے بارے میں تحقیقات تقریبا مکمل ہو چکی ہیں کہ وہ کہاں کہاں گئے اور کن کن سے ملاقاتیں کیں لیکن باقی بیس کے بارے میں ابھی تحقیقات جاری ہیں۔
 حکومتی صحت کے اداروں نے بتایا ہے کہ خیال کیا جاتا ہے کہ بڑے پیمانے پر ان غیر ملکیوں سے کورونا وائرس دوسروں تک منتقل ہونے کا خدشہ ہے. اسی ڈر اور خوف کی وجہ سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اس علاقے کے سکولوں کو دوبارہ ایک دفعہ بند کر دیا گیا ہے. ابھی تک متاثرہ غیر ملکیوں کی شہریت کو نہیں بتایا گیا۔