ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو بالکل بھی سمجھ میں نہیں آ رہا کہ آپ کو آگے کیا کرنا ہے۔ اجھن ہے اس لئے استخارے کا مشورہ ہے اور رسکی کاموں سے جس قدر ممکن ہو دور ہی رہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کی توجہ اپنے روزگار پر آ ہی نہیں رہی۔ فضول معاملات میں لگے ہوئے ہیں جو کہ خود پر ظلم کرنے والی بات ہے۔ آج کا نقصان بہت بڑی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ خیال کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
توبہ سے کام لیں۔ آپ خود کو جب تک تبدیل نہیں کریں گے کچھ حاصل بھی نہیں ہوگا۔ اپنے اندر کے انسان سے رہنمائی لیں۔ آپ تو بس دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر چل رہے ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو اپنے مطلب کے لئے کچھ رقم کا بندوبست ہو جائے گا اور جس مسئلے میں گرفتار تھے۔ اس کا حل بھی ان شاءاللہ پردہ غیب سے نکل آئے گا۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کی ایک بڑی کوشش آپ کو رنگ لگا سکتی ہے۔ آپ اگر محنت اور لگن پر یقین رکھتے ہیں تو اس وقت حالات کافی حد تک آپ کے حق میں ہو گئے ہیں۔ ان کا فائدہ اٹھائیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جن افراد نے اپنے کام میں تبدیلی کرنی ہے وہ صرف چند یوم اور صبر کرلیں۔ ممکن ہے کہ موجودہ جگہ پر ہی فائدہ حاصل ہو اور آپ کے لئے کوئی بڑا دروازہ اللہ کھول دیں۔


برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج کا دن آپ صبر و تحمل سے گزاریں اور اپنے سارے معاملات کو سپرد اللہ کردیں۔ پھر دیکھیں کہ وہ کس طرح مکھن میں سے بال کی طرح آپ کو ہر مشکل سے نکال دے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
لاپرواہی کو قسمت میں مت ڈالیں۔ آپ کو محنت بھی کرنی ہے اور ماضی کی غلطیوں سے سبق بھی سیکھنا ہوگا۔ اس وقت تو حالات ایک جگہ جیسے بلاک ہو کر رہ گئے ہوں۔


برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
صدقہ تو دیں اپنی صحت کا۔ آپ آج کل اس مشکل میں آ سکتے ہیں اور نحوست جیسی صورت حال کا سامنا ہے۔ اس لئے آج کا دن یاحیٰ یا قیوم پڑھنے کی اشد ضرورت ہے۔


برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ہر بات تو کسی کے کرنے کی نہیں ہوتی۔ آپ کیوں ہر راز کو اوپن کر دیتے ہیں اور بعد میں پچھتاتے ہیں۔ خاموشی اختیار کریں اور چند دن دوسروں سے فاصلہ بھی کم ہی رکھیں۔


برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
روحانی طور پر جس طرح کمزور ہیں۔ یہ معاملا بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے۔ نماز کی پابندی کریں اور اپنی نیت صاف کریں۔ اگر دل پر ایک دھبہ بھی رہ گیا تو دعا پوری نہیں ہوگی۔


برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
کیوں اور کس بات سے ڈر رہے ہیں۔ اب بھی قدم نہیں اٹھانا تو پھر کب اٹھانا ہے۔ مستقبل کے بارے میں سوچیں اور یاد رکھیں کہ آپ کا ساتھ اب کسی نے نہیں دینا، صرف اللہ ہی ہے۔