خیبر پختون خوا، سندھ اور بلوچستان اسمبلی میں سب سے پہلا ووٹ کس نے ڈالا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

خیبر پختون خوا، سندھ اور بلوچستان اسمبلی میں سب سے پہلا ووٹ کس نے ڈالا؟ ...
خیبر پختون خوا، سندھ اور بلوچستان اسمبلی میں سب سے پہلا ووٹ کس نے ڈالا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور قومی اسمبلی سے سب سے پہلا ووٹ فیصل واوڈا نے کاسٹ کیا تاہم اب دیگر اسمبلیوں میں بھی کاسٹ کیے جانے والے ووٹوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا اسمبلی میں سب سے پہلا ووٹ جے یو آئی ایف کے رہنما ہدایت الرحمان نے کاسٹ کیا جبکہ بلوچستان اسمبلی میں سب سے پہلا ووٹ عوامی نیشنل پارٹی کے زمرک خان اچکزئی اور سندھ اسمبلی میں میر شبیر علی بجارانی نے سب سے پہلے ووٹ ڈالا ۔

ووٹنگ کے عمل کے دوران آر و نے ووٹ کاسٹ کرلینے والے اراکین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو اراکین ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں وہ ایوان سے چلے جائیں ۔اس کے علاوہ شاہد خاقان عباسی ، راجہ ریاض ، علی محمد خان ، سید نوید قمر نے بھی اپنا اپنا ووٹ کاسٹ کر لیاہے ۔

اس کے علاوہ حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کا ایوان میں آمنا سامنا بھی ہوا جس دوران دونوں نے ہاتھ ملا کر ایک دوسرے کو خوش آمدید کہا اور مختصر گفتگو میں حال احوال بھی دریافت کیا ۔

مزید :

قومی -