کچھ دیر کی بات ہے، اسلام آباد سے ۔ ۔ ۔ سینیٹ الیکشن، وزیرداخلہ شیخ رشید نے پیشن گوئی کردی

کچھ دیر کی بات ہے، اسلام آباد سے ۔ ۔ ۔ سینیٹ الیکشن، وزیرداخلہ شیخ رشید نے ...
کچھ دیر کی بات ہے، اسلام آباد سے ۔ ۔ ۔ سینیٹ الیکشن، وزیرداخلہ شیخ رشید نے پیشن گوئی کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کچھ دیر کی بات ہے اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ ہی جیتیں گے۔

نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ جو بکنے والے ہوتے ہیں وہ خفیہ بیلٹنگ میں بھی بک جاتے ہیں اور نہیں بھی بکتے، کچھ دیر کی بات ہے اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ ہی جیتیں گے۔ اپوزیشن پہلے کہتی تھی کہ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے پھر انہوں نے انتخابات میں حصہ بھی لیا اور اب سینیٹ انتخابات میں بھی حصہ لے رہے ہیں، اس حوالے سے پنجاب میں سب سے بڑا معرکہ ہونا تھا لیکن وہاں انہوں نے کمال کیا اور حصہ بقدر جثہ لے لیا۔

ان کاکہناہے کہ عمران خان کے امیدوار کو ووٹ ڈالنے جا رہا ہوں، امید ہے حفیظ شیخ ہی سینیٹ انتخاب میں کامیاب ہوں گے، 7 سے 8 گھنٹے تک ہار اور جیت کا اعلان ہو جائے گا، حفیظ شیخ کو کامیاب ہوتے دیکھ رہا ہوں، اسلام آباد کا ہی الیکشن رہ گیا ہے، صوبوں کی کوئی بات نہیں کر رہا، پی ٹی آئی کا خیال ہے ان کی نشستیں زیادہ ہیں، اپوزیشن چیخ رہی تھی الیکشن سے پہلے ہی حکومت ختم ہو جائے گی، سینیٹ میں ہارنے کے بعد اپوزیشن کی سرگرمیاں مختلف ہوں گی۔

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو اور تحریک انصاف کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراض پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے ساری زندگی یہی دیکھا ہے کہ الیکشن ایک دن کا ہوتا ہے، بعد میں لوگ اعتراضات کرتے رہتے ہیں۔ تحریک انصاف نے اعتراض داخل کردیا ہے لیکن اس کا فیصلہ آج نہیں آئے گا، آج فیصلہ الیکشن کا آئے گا۔

سینیٹ انتخابات میں خلاف توقع نتائج کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی صوبے سے ایک سینیٹ کی سیٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اپوزیشن نے اسلام آباد کی ایک سیٹ کو سیاسی معاملہ بنادیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد کے الیکشن کو الیکشن پلس کردیا ہے، باقی صوبوں کو پتہ ہی نہیں کہ کون کتنے ووٹ لے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -