ہمارے 5امیدوار کامیاب ہوں گے،عمران خان کی جیت ہوگی ،خرم شیر زمان

ہمارے 5امیدوار کامیاب ہوں گے،عمران خان کی جیت ہوگی ،خرم شیر زمان
ہمارے 5امیدوار کامیاب ہوں گے،عمران خان کی جیت ہوگی ،خرم شیر زمان

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کاکہناہے کہ کراچی سے سینیٹ کے ہمارے 5امیدوار کامیاب ہوں گے،عمران خان کی جیت ہوگی ۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما خرم شیر زمان نے کہاکہ ہمارے3 ایم پی ایز کو اغوا کیا گیا ،گزشتہ روز ایک بازیاب کروالیا، ہمیں یقین ہے کامیابی ہماری ہوگی ۔انکاکہناتھا کہ کس طرح ضمیروں کوخریدا جاتاہے سب نے دیکھ لیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -