اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا کے استعفے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا کے استعفے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا کے استعفے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو دوہری شہریت چھپانے پر نااہل کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی جانب سے ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ان کے مؤکل نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد ان کی نااہلی کی درخواست غیر مؤثر ہو گئی ہے۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فیصل واوڈا کیخلاف دوہری شہریت چھپانے پر نااہلی کیس کی سماعت کی ، جس دوران فیصل واوڈا کے وکیل  نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماکا استعفیٰ 9 بج کر 35 منٹ پر رجسٹرار آفس میں جمع کروا دیا۔ فیصل واوڈا کے وکیل کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو ابھی تک ڈی نوٹیفائی نہیں کیاہے ، اس لیے وہ قومی اسمبلی میں ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ فیصل واوڈا سینیٹ انتخابات کیلئے قومی اسمبلی میں اپنا ووٹ کا سٹ کر چکے ہیں اور وہ خود سینیٹر کے امید وار بھی ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -