حکومت کے جلد خاتمے کے حق میں نہیں ہوں،خورشید شاہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنمااور رکن قومی اسمبلی خورشیدشاہ کاکہناہے کہ حکومت کے جلد خاتمے کے حق میں نہیں ہوں،
قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشیدشاہ نے کہاکہ حکومت نے نئے پاکستان کے نام پر عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، کم سے کم لوگوں کو نئے پاکستان کے لفظ کا پتہ چل گیا، پی پی رہنما کاکہناتھا کہ لوگوں کو قائداعظم اور عمران خان کے پاکستان کا پتہ چل گیا، لوگ قائداعظم کے پاکستان میں خوش تھے۔