سینیٹ انتخابات ، الیکشن کمیشن کو دو شکایات موصول ہو گئیں ، کیاہوا؟ جانئے 

سینیٹ انتخابات ، الیکشن کمیشن کو دو شکایات موصول ہو گئیں ، کیاہوا؟ جانئے 
سینیٹ انتخابات ، الیکشن کمیشن کو دو شکایات موصول ہو گئیں ، کیاہوا؟ جانئے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور اس دوران الیکشن کمیشن کے مانیٹرنگ سیل کو دو شکایات موصول ہو گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی دونوں شکایات بلوچستان اسمبلی میں ووٹنگ سے متعلق ہیں ، بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی ، الیکشن کمیشن نے شکایات کے ازالے کیلئے پریزائیڈنگ افسران کو احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے رکن شاہ محمد جتوئی کو شکایت کے فوری ازالے کی ہدایت کی ہے ۔

مزید :

قومی -