” میں کوئی نجومی تو نہیں ہوں کہ ۔۔“شہبازشریف پارلیمنٹ پہنچ گئے ، صحافی کے سوال پر انتہائی دلچسپ جواب دیدیا 

” میں کوئی نجومی تو نہیں ہوں کہ ۔۔“شہبازشریف پارلیمنٹ پہنچ گئے ، صحافی کے ...
” میں کوئی نجومی تو نہیں ہوں کہ ۔۔“شہبازشریف پارلیمنٹ پہنچ گئے ، صحافی کے سوال پر انتہائی دلچسپ جواب دیدیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو سینیٹ انتخابات کیلئے کوٹ لکھپت جیل سے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچا دیا گیاہے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں کوئی نجومی تو نہیں ہوں کہ پتا چلے کہ کون جیتے گا ۔

شہبازشریف سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے پارلیمنٹ ہاﺅس میں اپوزیشن چیمبر میں پہنچ گئے ہیں ، شہبازشریف کی آمد پر میڈیا نے انہیں گھیر لیا اور سوالات کیے جس پر جواب دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہناتھا کہ آج ہر ممبر نے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالنا ہے ، الیکشن کمیشن شفافیت کو یقینی بنائے ۔ ایک سوال کے جواب میں شہبازشریف کا کہناتھا کہ میں کوئی نجومی تو نہیں ہوں کہ پتہ چلے کہ کون جیتے گا ۔

ان کا کہناتھا کہ حکومت کی ناقص کاکردگی اس کی ناکامی کا سبب بنے گی ، پی ڈی ایم ٹھیک انداز میں آگے بڑھ رہی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -