پی ٹی آئی رہنماحلیم عادل شیخ کو سندھ اسمبلی پہنچا دیاگیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو اسمبلی پہنچا دیا گیا، حلیم عادل شیخ کو بکتر بند گاڑی میں ہسپتال سے اسمبلی پہنچایاگیا۔
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہاکہ مجھے سیاسی دہشتگردبنایا گیا ،مجھے اسمبلی لانے والی بکتربند کو خراب کیاگیا۔