دوسری شادی کی خواہشمند خاتون نے اپنے ہی شوہر کے گھر فیصل آباد میں ڈکیتی کروادی

دوسری شادی کی خواہشمند خاتون نے اپنے ہی شوہر کے گھر فیصل آباد میں ڈکیتی ...
دوسری شادی کی خواہشمند خاتون نے اپنے ہی شوہر کے گھر فیصل آباد میں ڈکیتی کروادی

  

فیصل آباد (ویب ڈیسک) دوسری شادی کی خواہش مند خاتون نے اپنے ساتھی سے اپنے ہی گھر میں ڈکیتی کروا دی، پولیس نے تفتیش کے دوران شبہ ہونے پر خاتون کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر سے طلاق لے کر آصف نامی شخص سے دوسری شادی کرنا چاہتی تھی۔

پولیس کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقے کی رہائشی خاتون ایک شخص سے دوسری شادی کی خواہشمند تھی لیکن آصف کے پاس اپنا گھر نہ ہونے کہ وجہ سے دونوں نے مل کر منصوبہ بنایا اور خاتون کے شوہر کے گھر میں 50 تولے سونا چوری کر لیا۔

جیونیوز کے مطابق خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان دونوں نے چوری کیے گئے سونے سے نیا گھر خریدنے کا منصوبہ بنایا تھا۔پولیس نےدونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے چوری کیا گیا سونا برآمد کر لیا  ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -