سینیٹ انتخابات ، فیصل واوڈا کا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد رکنیت سے استعفیٰ معمہ بن گیا ، حیران کن انکشاف 

سینیٹ انتخابات ، فیصل واوڈا کا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد رکنیت سے استعفیٰ معمہ بن ...
سینیٹ انتخابات ، فیصل واوڈا کا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد رکنیت سے استعفیٰ معمہ بن گیا ، حیران کن انکشاف 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور قومی اسمبلی میں سب سے پہلا ووٹ بھی فیصل واوڈا نے کاسٹ کیا جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی کہ انہوں نے استعفیٰ دیدیاہے ، لیکن اب وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا استعفیٰ معمہ بن گیاہے ، سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر کو فیصل واوڈا کا استعفیٰ موصول ہی نہیں ہواہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے شعبہ قانون سازی میں بھی فیصل واوڈا کا استعفا نہیں پہنچا ہے ، قواعد کے مطابق استعفی سپیکر کے پاس پہنچ جائے تو تصدیق کی جاتی ہے،فیصل واوڈا کی سپیکر سے ملاقات ہوئی نہ استعفے کی تصدیق ہوئی۔ ذرائع سپیکر آفس کا کہناتھا کہ جب استعفی ملا ہی نہیں تو منظوری کیسے ہو گئی ،استعفے کی تصدیق کی صورت میں اسے الیکشن کمیشن کو بھجواتے،استعفیٰ شعبہ قانون سازی تک پہنچا نہ ہی فیصل واوڈا کو تصدیق کیلئے بلایا گیا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصل واوڈا کے خلاف دہرہ شہریت چھپانے پر نااہلی کیس کی سماعت ہوئی جس دوران وفاقی وزیر کے وکیل نے فیصل واوڈا کے استعفے کی کاپی پیش کی اور کہا کہ صبح نوبج کر 35 منٹ پر استعفیٰ رجسٹرار آفس میں جمع کرا دیا گیاہے ۔عدالت نے کیس پر فیصلہ بھی محفوظ کر لیاہے ۔

مزید :

قومی -