بلوچستان ، سینیٹ انتخابات کیلئے 24 ووٹ ڈالے گئے، اپوزیشن اتحاد کا صرف ایک ووٹ کاسٹ

بلوچستان ، سینیٹ انتخابات کیلئے 24 ووٹ ڈالے گئے، اپوزیشن اتحاد کا صرف ایک ووٹ ...
بلوچستان ، سینیٹ انتخابات کیلئے 24 ووٹ ڈالے گئے، اپوزیشن اتحاد کا صرف ایک ووٹ کاسٹ

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کی سینیٹ کی 12نشستوں کیلئے ابتک 24 ارکان اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کرلیا،اپوزیشن بنچ سے ابتک صرف ایک ووٹ کاسٹ ہوا،اپوزیشن کے رکن اسمبلی اصغر ترین نے ووٹ کیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق بلوچستان سینیٹ کی 12 نشستوں پر انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے،ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا،بلوچستان میں نئے سینیٹرز کے انتخاب کیلئے 24 ووٹ کاسٹ ہو گئے،بی اے پی کے نور محمد دمڑ، میر سکندر، حاجی محمد خان طور، میرظہور بلیدی، رشید بلوچ اور گہرام بگٹی نے اپنے ووٹ کاسٹ کرلئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -