سینیٹ انتخاب، پی ٹی آئی کے ہاتھوں پٹنے والے باغی رہنما کریم گبول کہاں ہیں ؟ ایسی خبر آ گئی کہ جان کر آ پ بھی حیران رہ جائیں گے 

سینیٹ انتخاب، پی ٹی آئی کے ہاتھوں پٹنے والے باغی رہنما کریم گبول کہاں ہیں ؟ ...
سینیٹ انتخاب، پی ٹی آئی کے ہاتھوں پٹنے والے باغی رہنما کریم گبول کہاں ہیں ؟ ایسی خبر آ گئی کہ جان کر آ پ بھی حیران رہ جائیں گے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ انتخابات کیلئے قومی اور تینوں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے جبکہ پنجاب میں گیارہ سینیٹرز بلا مقابلہ ہی منتخب ہو گئے ہیں تاہم گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں خوب ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جس دوران تحریک انصاف کے باغی رہنما کریم بخش گبول کو اپنے ہی ساتھیوں نے پیٹ ڈالا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کریم بخش گبول کو تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی جانب سے اسمبلی میں داخل ہونے کے بعد تلخ کلامی کے باعث تشدد کانشانہ بنایا گیا اور صورتحال کو دیکھتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما بھی کود پڑے اور اسمبلی میدان جنگ بن گیا ، پی ٹی آئی رہنما کریم بخش گبول کو اسمبلی سے لے کر فرار ہو گئے تاہم آج صبح کریم بخش گبول کو چھپ چھپا کر اسمبلی پہنچا دیا گیاہے ۔
نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق کریم بخش گبول کو چوری چھپے سندھ اسمبلی میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے تحریک انصاف کی لابی میں پہنچا دیا گیا اور انہیں میڈیا سے بات کرنے سے رو ک دیا گیاہے ، پی ٹی آئی رہنماﺅں کا کہناتھا کہ ووٹ کاسٹ کرنے تک کریم بخش گبول میڈیا سے بات چیت نہیں کریں گے ۔

مزید :

قومی -