سندھ اسمبلی :سینیٹ الیکشن کے دوران خرم شیر زمان کی جیب سے موبائل فون نکل آیا

سندھ اسمبلی :سینیٹ الیکشن کے دوران خرم شیر زمان کی جیب سے موبائل فون نکل آیا
سندھ اسمبلی :سینیٹ الیکشن کے دوران خرم شیر زمان کی جیب سے موبائل فون نکل آیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے دوران پی ٹی آئی رکن اسمبلی خرم شیر زمان کی جیب سے موبائل فون نکل آیا،فون پی پی پی کی خاتون نے خرم شیر زمان کی جیب سے نکالا۔پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سے بیلٹ پیپر واپس لے لیا گیا اور انہیں ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینیٹ الیکشن کے دوران موبائل فون پولنگ سٹیشن کے اندر لے جانا سختی سے منع ہے، پی ٹی آئی رہنما کی جیب سے موبائل فون برآمد ہونے پر اسمبلی میں شورشراباشروع ہو گیا جس پر تحریک انصاف کے دوسرے ممبران کی بھی دوبارہ تلاشی لی گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی پی پی کی شمیم ممتازنے خرم شیر زمان کی جیب میں ہاتھ ڈال کر موبائل نکالا، آر او نے خرم شیر زمان سے وضاحت طلب کرلی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -