آج کے میچ میں وہاب ریاض کی جگہ شعیب ملک پشاور زلمی کی قیادت کیوں کر رہے ہیں؟ فاسٹ باؤلر کے مداحوں کیلئے تشویشناک خبر
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چھ کے تیرہویں میچ میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہیں تاہم اس میچ میں پشاور زلمی کی قیادت شعیب ملک کر رہے ہیں جس پر شائقین کرکٹ بھی حیران ہیں کہ آخر وہاب ریاض کدھر گئے؟
ذرائع کے مطابق وہاب ریاض انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل سکے اور انہیں آرام دیا جا رہا ہے تاکہ وہ اگلے میچز سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو کر پھر سے پشاور زلمی کی قیادت کر سکیں اور یہی وجہ ہے کہ کراچی کنگز کے خلاف آج کے میچ کیلئے پشاور زلمی کی قیادت کی ذمہ داری شعیب ملک کو سونپی گئی ہے اور روی بوپارا کو ان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پشاور زلمی کے کپتان کی تبدیلی کیساتھ ساتھ مزید دو تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں اور ان کی جگہ عماد بٹ اور محمد عرفان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ کراچی کنگز نے بھی اپنی ٹیم میں تبدیلی کرتے ہوئے وقاص مقصود کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔