ووٹ ضائع کرنے کی ترکیب بتانے کی مبینہ ویڈیو کا معاملہ، علی حیدر گیلانی نے آخر کار خاموشی توڑ دی 

ووٹ ضائع کرنے کی ترکیب بتانے کی مبینہ ویڈیو کا معاملہ، علی حیدر گیلانی نے آخر ...
ووٹ ضائع کرنے کی ترکیب بتانے کی مبینہ ویڈیو کا معاملہ، علی حیدر گیلانی نے آخر کار خاموشی توڑ دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے تاہم گزشتہ روز ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی پی ٹی آئی اراکین کو مبینہ طور پر ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں تاہم اب اس معاملے پر علی حیدر گیلانی نے خاموشی توڑتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی میرے بھی دوست ہیں، ایک رکن نے ووٹ ڈالنے کا طریقہ پوچھا اور میں نے بتادیا اس میں غلط کیا ہے؟
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں میرے ہی دوست مجھ سے بات کررہے ہیں، پی ٹی آئی کے اراکین میرے دوستوں نے مجھے بلایا میں نے ان سے ووٹ مانگا، قومی اسمبلی کے اراکین سے ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے، ظاہر ہے ہمیں اپنے اراکین سے تو ووٹ نہیں مانگنا ہم مخالف جماعت سے ہی ووٹ مانگیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم ویڈیو کس نے بنائی، ویڈیو میں موجود پی ٹی آئی کے رکن نے مجھ سے ووٹ ڈالنے کا طریقہ پوچھا اور میں نے بتادیا، اس میں کیا غلط ہے؟ میں دوبارہ بھی ووٹ مانگنے جاو¿ں گا، ہمارے خاندان کی تاریخ ہے کہ ہم نے کبھی ووٹ نہیں خریدا، ہم نے ہمیشہ محبت اور اخلاق کی بنیاد پر ووٹ حاصل کیا، ہمیں پورا یقین ہے کہ یوسف رضا گیلانی کل الیکشن جیتیں گے۔
علی حیدر گیلانی نے کہا کہ ہم کافی عرصہ سے سیاست میں ہیں، ہمیں معلوم ہے کس طرح ووٹ مانگتے ہیں، ارکان اسمبلی سے ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے، عمران خان نے کس طرح ووٹ خرید کر ارکان اسمبلی کو پچاس پچاس کروڑ کے فنڈز دیے ہیں، الیکشن کمیشن اس پر نوٹس لے کہ عمران خان ارکان اسمبلی کو کس مد میں فنڈ دے رہے ہیں؟ میں نےکوئی غلط کام نہیں کیا، میرا ضمیر مطمئن ہے، یوسف رضا گیلانی کے انتخاب لڑنے سے پارلیمان کو عزت مل رہی ہے۔
علی حیدر گیلانی نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دینا چاہتے، پی ٹی آئی اراکین پوچھ رہے تھے انہیں نشان زدہ بیلٹ پیپر دئیے جائیں گے تو ان سے ان کا حق چھینا جارہا ہے جب کہ وہ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دینا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی اراکین کہتے ہیں ملک کی معاشی تباہی کا ذمہ دار حفیظ شیخ ہے کیوں کہ حفیظ شیخ آئی ایم ایف کا نمائندہ اور پاکستان کی معیشت کا ہٹ مین ہے اس لیے ضمیر کی آواز پر سارے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر مجھ سے کوئی حق چھینے تو کیا میں کچھ نہ کروں؟ اگر مجھے کہا جائے اور نشان والا بیلٹ پیپر دیا جائے کہ حفیظ شیخ کو ووٹ دو تو کیا میں ضمیر کے مطابق ووٹ ضائع کروں گا؟ کئی پی ٹی آئی کے اراکین نے کہا کہ ہم اپنی پارٹی چھوڑنا چاہتے ہیں، اگر پہلے ہی کسی کو نشان لگا کر پرچی دی ہو تو وہ ووٹ کیسا ہوگا؟ اس معاملے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے ہم الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کریں گے۔

مزید :

قومی -