’آپ نے پیش گوئی کی تھی حکومت مارچ میں چلی جائے گی ‘صحافی کے سوال پر آصف زرداری کادلچسپ جواب

’آپ نے پیش گوئی کی تھی حکومت مارچ میں چلی جائے گی ‘صحافی کے سوال پر آصف ...
’آپ نے پیش گوئی کی تھی حکومت مارچ میں چلی جائے گی ‘صحافی کے سوال پر آصف زرداری کادلچسپ جواب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ حکومت تو گئی ہوئی ہے ،جوان کو نہیں جانے دینا چاہتے وہ سنبھال کر بیٹھے ہیں ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد صحافی کے سوال ’آپ نے پیش گوئی کی تھی حکومت مارچ میں چلی جائے گی ‘کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ حکومت تو گئی ہوئی ہے ،جوان کو نہیں جانے دینا چاہتے وہ سنبھال کر بیٹھے ہیں ۔

ایک اور سوال ’کیا سینیٹ الیکشن میں بھی ان کا ہاتھ ہے ‘کا سابق صدر نے مسکراتے ہوئے جواب دیاکہ ان کاہاتھ کب نہیں رہا ، ایک اور سوال ’کیا آپ کو وہ قوتیں غیر جانبدار نظر آرہی ہیں ‘کا جواب دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہاکہ کیا آپ کو نظر آرہی ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -