آپ ایم این اے ہیں اس طرح کی غلطی کیسے کردی؟ وزیراعظم عمران خان ووٹ ضائع ہونے پر شہریار آفریدی سے ناراض

آپ ایم این اے ہیں اس طرح کی غلطی کیسے کردی؟ وزیراعظم عمران خان ووٹ ضائع ہونے ...
آپ ایم این اے ہیں اس طرح کی غلطی کیسے کردی؟ وزیراعظم عمران خان ووٹ ضائع ہونے پر شہریار آفریدی سے ناراض

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہریار آفریدی کے ووٹ ضائع ہونے پر وزیراعظم عمران خان برہم ہو گئے، وزیراعظم نے کہاکہ آپ ایم این اے ہیں اس طرح کی غلطی کیسے کردی؟

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ آپ کو نہیں پتہ ووٹ کس طرح کاسٹ کرتے ہیں ،سب کو طریقہ کار بتایاگیاتھا کہ ووٹ کیسے کاسٹ ہوتاہے،آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنی چاہئے تھی۔شہریار آفریدی وزیراعظم کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

یاد رہے کہ شہریار آفریدی نے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دیئے تھے اور ووٹ کاسٹ کر دیا جس کے بعد انہیں غلطی کا ادارا ک ہو تو انہوں نے وزیراعظم کو فوری آگاہ کیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -