بیلٹ پیپر پر دستخط کا معاملہ، وزیراعظم کو جب بتایا تو انہوں نے کیا کہا ؟ شہریار آفریدی نے بیان جاری کر دیا 

بیلٹ پیپر پر دستخط کا معاملہ، وزیراعظم کو جب بتایا تو انہوں نے کیا کہا ؟ ...
بیلٹ پیپر پر دستخط کا معاملہ، وزیراعظم کو جب بتایا تو انہوں نے کیا کہا ؟ شہریار آفریدی نے بیان جاری کر دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ انتخابات کیلئے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے میں صرف چند منٹ ہی باقی رہ گئے ہیں لیکن ابھی تک شہریار آفریدی کی درخواست کی شنوائی نہیں ہو ئی ہے تاہم اب انہوں نے اس پر خاموشی توڑتے ہوئے رد عمل جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی نے کہاہے کہ آراوکودوبارہ بیلٹ پیپر کے لیے درخواست دے دی ہے،میری درخواست پرآر اوکوفیصلہ کرناہے جس کاانتظار ہے، وزیراعظم کے اظہاربرہمی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ان کا کہناتھا کہ بیلٹ پیپرکابتایاتووزیراعظم نے آراوکودرخواست دینے کی ہدایت کی،وزیراعظم نے کہا کہ تم میرے سب سے بااعتماداوروفادارساتھی ہو ،وزیراعظم نے کہاکہ تم پر رتی برابر بھی شک نہیں ہے، غلطی انسان سے ہی ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ شہریارآفریدی نے بیلٹ پیپر پر اپنے دستخط کر دیئے ہیں اور غلطی کا پتا چلتے ہی انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا ، جس کے بعد انہوں نے ریٹرنگ افسر کو دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کرنے کی درخواست کر دی تھی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -