کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ٹام بینٹن نے پیغام جاری کر دیا

کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ٹام بینٹن نے پیغام جاری کر دیا
کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ٹام بینٹن نے پیغام جاری کر دیا
سورس:   Twitter

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے ٹام بینٹن بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جنہوں نے مداحوں کیلئے پیغام جاری کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹام بینٹن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’ تمام پیغامات اور نیک خواہشات بھیجنے کا بہت بہت شکریہ۔ بدقسمتی سے گزشتہ روز میری کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد میں آئیسولیشن میں ہوں اور پی ایس ایل پروٹوکولز پر عملدرآمد کر رہا ہوں۔ خوش قسمتی سے ابھی تک میں بالکل ٹھیک محسوس کر رہا ہوں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حکام میرا بہت خیال رکھ رہے ہیں۔ آپ سب کے تعاون کا بہت بہت شکریہ، آپ سب اپنا خیال رکھیں اور محفوظ رہیں۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد، لوئس گریگوری جبکہ کراچی کنگز کے فیلڈنگ کوچ کامران خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جو اس وقت قرنطینہ میں ہیں اور کوویڈ 19 پروٹوکولز پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔ 

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -