بدل گئی تاریخ، بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم ہار گئی، ملتان کو کوئٹہ نے کتنے رنز سے ہرادیا؟ یقین کرنا مشکل

بدل گئی تاریخ، بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم ہار گئی، ملتان کو کوئٹہ نے کتنے ...
بدل گئی تاریخ، بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم ہار گئی، ملتان کو کوئٹہ نے کتنے رنز سے ہرادیا؟ یقین کرنا مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے ملتان سلطانز کو 22رنز سے شکست دیدی ہے۔ پاکستان سپر لیگ 6 میں یہ پہلا موقع ہے کہ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم فتحیاب ہوئی ہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان رضوان احمد کے علاوہ کوئی بھی بلے باز   بہترین کارکردگی نہ دکھا سکا۔محمد رضوان 50 گیندوں پر 66 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔دیگر بلے بازوں میں جیمز وینس 24 ، خوشدل شاہ 19، شان مسعود ایک، صہیب مقصود دو، بریتھ ویٹ چار  اور رائلی روسو تین، سہیل خان آٹھ   رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کوئٹہ کی جانب سے قیس احمد نے تین جبکہ  محمد حسنین ،زاہد محمود نے دو دو جبکہ ڈیل اسٹین اور محمد نواز نے ایک ایک  وکٹ حاصل کی جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں  سات وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے تھے۔اوپننگ بلے بازوں کی جانب سے بہترین بلے بازی  کے باوجود کوئٹہ کے دیگر کھلاڑی  نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے اور وقفے وقفے سے ان کی وکٹیں گرتی رہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر عثمان خان نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 50 گیندوں پر 81 رنز بنائے ان کی اننگز میں 10 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب23، محمد نواز 20،اعظم خان اور فاف ڈوپلیسی 17 سترہ،کپتان سرفراز احمد تین اور بین کٹنگ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ملتان سلطانز کی جانب سےشاہنواز دھانی نے تین ،عمران طاہر نے دو  جبکہ عمران خان اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔میچ کا ٹاس ہارنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی آج تینوں فارمیٹس میں بہترین پرفارمنس دیکر میچ اپنے نام کریں۔

ملتان سلطان کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان ،جیمز وینس،شان مسعود، رائلی روسو،  سہیل مقصود، خوشدل شاہ،  کارلوس بریتھ ویٹ، سہیل خان ،عمران طاہر ،عمران خان  اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں  کپتان سرفراز احمد،  فاف ڈوپلیسی ، اعظم خان، صائم ایوب، بین کٹنگ، محمد نواز ،زاہد محمود،  ڈیل اسٹین ،عثمان خان،  قیس احمد اور محمد حسنین شامل ہیں۔

مزید :

PSL -PSL News Update -Breaking News -اہم خبریں -