فیصل واوڈا کو بڑی خوشخبری مل گئی، لیکن ساتھ ہی عدالت نے جھوٹا بھی قرار دے دیا

فیصل واوڈا کو بڑی خوشخبری مل گئی، لیکن ساتھ ہی عدالت نے جھوٹا بھی قرار دے دیا
فیصل واوڈا کو بڑی خوشخبری مل گئی، لیکن ساتھ ہی عدالت نے جھوٹا بھی قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے نا اہلی کیس پر فیصلہ سنادیا۔

”پاکستان سپر لیگ بھارت کی آئی پی ایل سے زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ ۔۔“دنیا کے معروف ترین باولر ’ ڈیل سٹین ‘ نے زبردست اعلان کر دیا 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشست سے  مستعفی ہونے کے بعد فیصل واوڈا کو نا اہل قرار نہیں دیا جاسکتا تاہم  سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے کے نتائج ہیں۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ  فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا بیان حلفی بظاہر جھوٹا ہے۔ ان کے جھوٹے بیان حلفی کے معاملے پر الیکشن کمیشن فیصلہ کرے۔

پی ایس ایل کے لاہور میں شیڈول میچز بھی کراچی منتقل کئے جانے کا امکان مگر کیوں؟ لاہوریوں کیلئے افسوسناک خبر

خیال رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نا اہلی کیس کا فیصلہ سنائے جانے سے پہلے ہی فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وہ  سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

مزید :

قومی -