حفیظ شیخ کو شکست ، اب حکومت کیا کرنے جارہی ہے اور حکومتی اتحاد کے کتنے ووٹ یوسف رضا گیلانی کو ملے ؟ تہلکہ خیز انکشاف 

حفیظ شیخ کو شکست ، اب حکومت کیا کرنے جارہی ہے اور حکومتی اتحاد کے کتنے ووٹ ...
حفیظ شیخ کو شکست ، اب حکومت کیا کرنے جارہی ہے اور حکومتی اتحاد کے کتنے ووٹ یوسف رضا گیلانی کو ملے ؟ تہلکہ خیز انکشاف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ انتخابات میں اب تک کا سب سے بڑا اپ سیٹ حفیظ شیخ کی شکست کی صورت میں سامنا آیاہے اوریوسف رضا گیلانی کامیاب ٹھہر ے ہیں تاہم اب انکشاف ہواہے کہ حکومتی اتحاد کے 9 ووٹ یوسف رضا گیلانی کو ملے ہیں ۔

کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ٹام بینٹن نے پیغام جاری کر دیا
نجی ٹی وی سماءنیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی نشست کیلئے ممکنہ طور پر 7 ووٹ مستر د ہوئے ہیں اور حکومتی اتحاد کے 9 اضافی ووٹ یوسف رضا گیلانی کے حصے میں آئے ہیں ۔یوسف رضا گیلانی 169 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ حفیظ شیخ 164 ووٹ حاصل کر سکے ۔ حفیظ شیخ کی شکست پر شہباز گل نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پانچ ووٹوں کا فرق ہے جسے ہم چیلنج کریں گے ۔ شہباز گل کا کہناتھا کہ ممکنہ طور پر سات ووٹ مسترد ہوئے ہیں ۔

مزید :

قومی -