سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی،  مریم نواز بھی میدان میں آگئیں

سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی،  مریم نواز بھی میدان میں آگئیں
سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی،  مریم نواز بھی میدان میں آگئیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کی جنرل نشست پر یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا،اپنے ہی لوگوں نے دباؤ کے باوجود آٹا چور،چینی چور،بجلی چور،ووٹ چور عوام کے مجرم عمران خان کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔

میچ میں جیت کے بعد کراچی کنگز کے کپتان نے پی ایس ایل کی وکٹوں بارے بڑی بات کہہ دی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللّہ تعالی کا شکر جس نے PDM کو فتح دی۔ عمران خان کے  پاس اب وزیر اعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ووٹ چور کرسی چھوڑ۔ یوسف رضا گیلانی صاحب کو دلی مبارکباد۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کو بھی مبارکباد۔ مسلم لیگ ن کے ممبران ِ قومی اسمبلی کو بھی مبارکباد اور شاباش۔ نواز شریف کے فیصلے اور بیانیے کا مان رکھا اور جھکنے اور بکنے  سے انکار کر دیا۔ شاباش مسلم لیگ ن ! مستقبل آپ کا ہے انشاءاللّہ 

مزید :

قومی -