سینیٹ الیکشن میں چوری کا پیسہ استعمال ہوا ، صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا بڑا دعوی

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی وزیر خیبرپختونخوا اسمبلی شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں چوری کا پیسہ استعمال ہوا، انتخابی اصلاحات کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جن اراکین پر پیسے کا لینا ثابت ہو ان پر تاحیات پابندی لگنی چاہیے۔ اب انتخابی اصلاحات کے بغیر کوئی چارہ نہیں۔ الیکشن کے عمل کو شفاف بنانا ہوگا۔ کیا یوسف رضا گیلانی کو فرشتوں نے ووٹ دئیے؟ ہم اپنے مسترد ہونے والے ووٹوں کو چیلنج کریں گے۔
خیبر پختونخوا میں بھی پیسوں کی پیش کش ہوئی، مگر ہمارے اراکین نے تمام پیش کشوں کو مسترد کیا، وزیراعلی نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے تمام اراکین کو بلایا جو ناراض تھے ان کو گلے سے لگایا۔